فرانس میں مسلمانوں کی تاریخ اور قومی شناخت کا تحفظ کرنے والا نظریہ ’لئی ستے‘ کیا ہے؟

Image
  ف رانس میں اسلام کے حوالے سے عوامی بحث کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن چند روز قبل پیرس میں ایک تاریخ کے استاد کو ہلاک کر دینے والے واقعے کے بعد فرانس میں اسلام، انتہا پسندی اور مسلمانوں کے معاشرتی انضمام کے بارے میں سوالات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں اور چند ماہرین کے نزدیک اب مسلمانوں اور باقی دنیا کے مابین ہونے والے اختلافات اور تصادم کا نیا مرکز فرانس ہو گا ۔ لیکن ایسا کیوں ہے اور اس کے سدباب کے لیے کیا کرنا ہو گا؟ ان سوالوں کے جوابات کے لیے فرانس کی سامراجی تاریخ، معاشی تفریق اور بالخصوص فرانس کے اہم ترین قومی نظریے ’لئی ستے‘ laïcité یعنی سیکولرازم کی تاریخ اور اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ فرانس میں مسلمانوں نے ’اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں

فرانسیسی صدر کے بیانات: عمران خان کا مسلمان رہنماؤں کے نام خط، متعدد مسلمان ممالک میں فرانس کے خلاف غصے کی لہر

 پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے مسلم دنیا کے رہنماؤں کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں مسلمانوں کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانا ہو گا تاکہ مغربی دنیا کے رہنما بھی مسلمانوں کی عزت کریں۔‘

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اس خط میں عمران خان نے عالمی مسلم رہنماؤں سے کہا ہے کہ ’آج ہمیں مسلم امہ میں مغربی دنیا خاص کر یورپی ممالک کی جانب سے اسلاموفوبیا اور پیغمبرِ اسلام کی تضحیک اور طنز پر مبنی متنازع خاکوں کے ذریعے کیے جانے والے حملوں پر خدشات اور بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’چند یورپی رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے بیانات اور قرآن کی بیحرمتی سے متعلق واقعات اس بات کی جانب اشارہ ہیں کہ یورپی ممالک، جہاں مسلمان کثیر تعداد میں آباد ہیں، میں اسلاموفوبیا میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔‘

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں مساجد بند کر دی گئی ہیں، مسلمان خواتین سے ان کی مرضی کا لباس زیب تن کرنے کی آزادی بھی چھینی جا رہی ہے حالانکہ وہاں پادری اور راہبائیں اپنے مذہبی لباس پہنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف کھلے عام اور ڈھکے چھپے انداز میں تفریق دیکھنے میں آتی ہے



Comments

  1. Mardi Gras Casino & Hotel - Mapyro
    This casino features slots, table games, poker rooms, sportsbooks, keno, jackpot tables and a 충청남도 출장샵 full-service 서귀포 출장샵 spa. The Mardi Gras 경상남도 출장샵 Casino is also situated 부산광역 출장샵 at 서귀포 출장샵 the

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

فرانس میں مسلمانوں کی تاریخ اور قومی شناخت کا تحفظ کرنے والا نظریہ ’لئی ستے‘ کیا ہے؟